Sunday, February 16, 2025
HomeTop Newsعمران خان نے 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا...

عمران خان نے 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

Published on

عمران خان نے 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مجرموں کی شناخت کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے امریکا کی مثال دی جہاں مظاہرین کو فسادات اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے الزام میں سیکیورٹی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

تاہم سابق وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات میں بظاہر کوئی بھی دلچسپی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو ناکام ہوگیا، دھاندلی زدہ انتخابات سے صرف 3 سیاسی جماعتیں مستفید ہوئیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی اتوار کو مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ عام انتخابات ہوئے جو معیشت پر منفی اثرات مرتب کریں گے جس کے نتیجے میں عوام کو ’ناقابل تلافی نقصان‘ اٹھانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے وزیراعظم پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...