Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر...

ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے بدھ کے روز خواتین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2000 رنز کا اہم سنگ میل عبور کر لیا.

ڈار نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی 13 رنز سے فتح میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ندا ڈار نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ان کے اب تک کے سب سے زیادہ اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا دائیں ہاتھ کی بلے باز نے 21 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

Screengrab of Pakistan Cricket Team (FB)
Screengrab of Pakistan Cricket Team (FB)

جویریہ خان اور بسمہ معروف کے ساتھ مختصر ترین فارمیٹ میں 2000 رنز کو عبور کرنے والی ڈار صرف تیسری پاکستانی بلے باز بن گئی.

پاکستان کے لیے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ معروف کے پاس ہے (2893)، اس کے بعد جویریہ ہیں، جن کے نام 2018 رنز ہیں۔

تاہم، ندا ڈار خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میں 2000 رنز بنانے والی 23ویں بلے باز ہیں۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس فارمیٹ میں 4000 سے زیادہ رنز بنانے والی واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 4348 رنز بنائے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments