Friday, July 5, 2024
کھیلنیوزی لینڈ کے کھلاڑی ،2023 کے آئی ۔سی۔ سی مینز ایمرجنگ...

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ،2023 کے آئی ۔سی۔ سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کرکٹ اسٹار، رچن رویندرا کو 2023 کے آئی ۔سی۔ سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ انہیں گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کی بنا پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ انہوں نے یہ پہچان ہندوستان میں آئی ۔سی ۔سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران نمایاں شراکت کی بنیاد پر حاصل کی، جہاں انہوں نے شاندار 578 رنز بنائے۔
رویندرا کو آئی۔ سی ۔سی کی طرف سے نامزد کیے جانے پر بہت خوشی ہوئی انہوں نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا :
رویندرا نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا ۔”ظاہر ہے کہ یہ ایک بہت ہی خاص احساس ہے،” ۔
“جب بھی آپ کو آئی سی سی کی طرف سے کسی چیز کے لیے نامزد کیا جاتا ہے تو یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے”۔
راچن رویندرا نے 2023 میں ون ڈے کرکٹ میں فی اننگز 41 رنز کی اوسط سے 820 رنز بنائے ،رویندرا نے 46.61 کی اوسط سے باؤلر کے طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 9.11 ہے۔

دیگر خبریں

Trending

Ronaldo lauded by Mbappé, Martínez, before potential last Euros game

ممکنہ آخری یورو گیم سے قبل ایمباپے اور مارٹنیز کی ...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اگر آج (جمعہ )کو کرسٹیانو رونالڈو کا یورپی چیمپیئن شپ کا اپنے کیریئر کا...