نیوزی لینڈ نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ آئی سی سی خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منگل کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راؤنڈر سوفی ڈیوائن ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔
ڈیوائن، جو اپنے نویں ایونٹ میں شرکت کریں گی، 2009 اور 2010 میں رنر اپ کے بعد پہلی بار ٹرافی اٹھانے کی امید کر رہی ہیں۔
یہ مقابلہ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے۔
اسکواڈ میں سوزی بیٹس، لیا تاہوہو، امیلیا کیر اور میڈی گرین جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
ڈیوائن اور بیٹس وہ دو کھلاڑی ہیں جو خواتین کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہر ایڈیشن میں نظر آئی ہیں۔
وائٹ فرنز کے کوچ بین ساویر کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے۔
ساویر نے کہا کہ اس اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مبارک ہو، ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب ہونا ایک اہم کامیابی ہے
میں واقعی اس اسکواڈ سے خوش ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے بہترین 15 کھلاڑی ہیں جو مختلف حالات کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
اکتوبر میں شیڈول ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، بھارت، پاکستان اور سری لنکا کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔
ڈیوائن کی زیرقیادت ٹیم مین ایونٹ سے قبل جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف اپنے وارم اپ میچ کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:سوفی ڈیوائن (کپتان)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، ایزی گیز، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، فران جوناس، لی کاسپریک، امیلیا کیر، جیس کیر، روزمیری مائر، مولی پین فولڈ، جارجیا پلمر، ہننا روے، لیا طاہو۔