Wednesday, February 5, 2025
HomeTop Newsبلاول بھٹو زرداری 'نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا'

بلاول بھٹو زرداری ‘نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا’

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ آنے والا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال 2025ع میں داخل ہوتے ہوئے، ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی کامیابیوں کا جشن منانا اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنا چاہیے جو اپنے بانی قائدین کے خوابوں کی عکاسی کرے۔

یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں، اختلافات کو ختم کریں اور انصاف، برابری اور امن کے لیے مل کر کام کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غربت، عدم مساوات اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی تلقین کی۔

انہوں نے پاکستانی عوام کی طاقت اور حوصلے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ چیلنجز پر قابو پا کر ایک ایسے مستقبل کا راستہ ہموار کریں گے جو امید اور ہم آہنگی سے بھرا ہو۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، “آئیے، یہ نیا سال جمہوریت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کے لیے ہماری وابستگی کو دوبارہ زندہ کرے۔

انہوں نے تمام شہریوں کے لیے امن، صحت اور خوشحالی سے بھرپور سال کی دعا کی اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور بہتر کل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر 2025ع کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز...

سری لنکا کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار...

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ ہونے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو 19 سال...

ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کی بیرون ملک امدادی ایجنسی، یو ایس ایڈ، کو...

More like this