اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی۔