Sunday, February 9, 2025
Homeاسرائیلامریکا کی سن رہے ہیں مگر اپنے فیصلے خود کریں گے، نیتن...

امریکا کی سن رہے ہیں مگر اپنے فیصلے خود کریں گے، نیتن یاہو

Published on

امریکا کی سن رہے ہیں مگر اپنے فیصلے خود کریں گے، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ اسرائیل، امریکا کی بات سن رہا ہے مگر وہ قومی مفاد کی بنیاد پر اپنے فیصلے خود کرے گا۔

امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے بتائیا کہ اس مختصر بیان کے سامنے آنے سے قبل امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے ایران کے یکم اکتوبر کے حملے کا رد عمل ایران کے اندر فوجی اہداف تک محدود رہے گا جن میں جوہری یا تیل کی تنصیبات شامل نہیں ہوں گی۔

ادھر نیتن یاہو کے ایک قریبی اسرائیلی ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ آخر الذکر اسرائیل کے آئندہ حملے کے حوالے سے امریکی ذمے داران کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے مگر وہ واشنگٹن کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہرگز نہیں کریں گے۔

اس معاملے سے با خبر ذرائع کے نزدیک اسرائیل کا انتقامی رد عمل سوچ سمجھ کر ہو گا تا کہ امریکی صدارتی انتخابات پر سیاسی اثرات سے گریز کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ تہران کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل عمل میں آئے گی۔

مذکورہ اسرائیلی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب کے موقف میں یہ لچک واشنگٹن کے اس فیصلے کے لیے حوصلہ افزا عامل بنی جس کے تحت طاقت ور دفاعی میزائل نظام کو اسرائیل بھیجا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ کیا جو تقریبا دو ماہ میں ان کے بیچ پہلی گفتگو تھی۔ بائیڈن نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی انتقامی کارروائی “متناسب” ہونا چاہیے جو کسی وسیع تر علاقائی جنگ کو نہ بھڑکا دین۔

امریکی ذمے داران نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اندر اپنے ممکنہ اہداف کا تعین کر لیا ہے۔ غالب گمان کے مطابق ان میں فوجی اور توانائی کے مقامات شامل ہیں۔

دوسری جانب تہران یہ دھمکی دے چکا ہے کہ آئندہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا رد عمل یکم اکتوبر کے میزائل حملے سے زیادہ بھرپور ہو گا۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this