جماعت اسلامی اور پنڈی انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو مری روڈ پر تین دن تک طے شدہ طریقے کے مطابق دھرنے کی اجازت دے دی گئی.
ذرائع کے مطابق دھرنے کے مظاہرین ٹریفک بلاک نہیں کریں گے.
دوسری جانب جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی، حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی،جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی.
واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکاءبڑی تعداد میں موجود ہیں۔