نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لاہور پہنچ گئے
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن سے لاہور پہنچ گئے۔
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے جاتی امرا میں اپنے صاحبزادوں کا استقبال کیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں حسن اور حسین نواز سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ 7 مارچ کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹِ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کر دیے تھے۔
وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں ہائی کورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں ، حسن نواز اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا چاہتے ہیں اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا ن کےدائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔
Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل