Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsعوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے، نواز...

عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے، نواز شریف

Published on

عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے، نواز شریف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے باوجود آپ لوگ یہاں موجود ہیں، مجھے مری سے بہت پیار ہے، یہ بڑا پیارا شہر ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے، لاہور کے سواکہیں اتنا نہیں رہا، جتنا مری میں رہا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوم سے دور کردیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے، میرےجانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا، مزید کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، عوام کے لیے موٹرویز بنائیں، سستی روٹی دی۔

انہوں نے عوام سے سوال پوچھا کہ نواز شریف کا زمانہ اچھا تھا یا یہ والا؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ججز خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں، مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرو، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری کا کتنا بڑا جھوٹ بولا، کہا کہ لوگوں کو 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو گھر ملا؟

ان کا کہنا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے، یہ کہتے تھے کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے، ان کے ساتھ کون سی یوتھ ہے، اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انشا اللہ مسلم لیگ (ن) آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں ہسپتال بھی بننا چاہیے، دانش اسکول، یونیورسٹی کیمپس بھی ہونا چاہیے، ہم یہاں پر ایک موٹروے بھی بنائیں گے، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ آج یوم کشمیر ہے، ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this