اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسکسٹرانگ مین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو نوح دستگیر کا گوجرانوالہ واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، نوح دستگیر بٹ کو بگھی پر بٹھا کر گھر لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونے والے سٹرانگ مین گیمز میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا، ایونٹ میں 16 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے سال 2022 میں کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں سنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ 405 کلوگرام وزن اٹھا کر بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دے کرکے نا صرف گولڈ میڈل جیتا تھا بلکہ کامن ویلتھ گیمز میں ورلڈ کارڈ بھی قائم کیا تھا۔