Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکمشنر کراچی نے کراچی میں سائیکل اور گدھا گاڑی ریس...

کمشنر کراچی نے کراچی میں سائیکل اور گدھا گاڑی ریس کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی میں دو تاریخی ریسوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے . روایتی اور ثقافتی لحاظ سے اہم گدھا گاڑی ریس اور دوسری سائیکل ریس۔ گدھا گاڑی کی ریس 23 جون کو ہوگی جس کا منتظم عبدالرزاق بلوچ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ سائیکل ریس 30 جون کو ہوگی جس کا اہتمام ملک کلیم اعوان کریں گے۔

ان تقاریب کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے کمشنر کراچی نے ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے ممبران میں ڈی ڈی او عبدالنبی بھٹو، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان اور اکاؤنٹنٹ عمران شیخ شامل ہیں۔ کمشنر نے غلام محمد کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ایونٹس کے منتظمین کی مکمل حمایت کریں اور اضافی رہنمائی کے لیے ایس او اے سے بھی مشورہ کریں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments