Saturday, January 11, 2025
Homeاسرائیلجنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 20 سے زائد اسرائیلی...

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 20 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، حزب اللہ

Published on

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 20 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، حزب اللہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان کے ایک سرحدی گاؤں میں لڑائی کے دوران 20 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ بھاری راکٹ فائر کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی اضافی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کی کوشش کرنے والی اسرائیلی افواج کو “جانی نقصان” پہنچایا ہے۔

جھڑپیں جمعے کی شام دیر گئے اس وقت ہوئیں جب حزب اللہ کے جنگجو پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں سے آمنے سامنے ہوئے۔

دوسری جانب لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے ایک “زبردست دھماکہ” کرنے کی اطلاع دی جس نے اسرائیلی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاع بھی دی۔

تاہم اس کے بعد اسرائیلی افواج نے اپنی پیش قدمی دوبارہ شروع کر دی ہے اور جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب اس واقعے میں ہلاکتوں کی کوئی سرکاری تعداد جاری نہیں کی گئی ہے اور اسرائیل نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Latest articles

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

خیبرپختونخوا، ضلع کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس...

More like this