Monday, October 7, 2024
Homeکھیلفٹ بالسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موہن بگن کا ایران میں اے ایف...

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موہن بگن کا ایران میں اے ایف سی میچ کھیلنے سے انکار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق موہن بگن سپر جائنٹس، جو کہ 2024/25 اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کے گروپ اے کے میچ میں شامل ہیں، نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کا سفر کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

موہن بگن کی ٹیم کو اتوار کی صبح بنگلورو سے ایران روانہ ہونا تھا، اور اس سے چند گھنٹے پہلے ہی ان کی ٹیم سنیل چھتری کی ٹیم سے ایک میچ 0-3 کے بڑے مارجن سے ہار گئی۔ لیکن ٹیم نے ابھی تک ایران کے شہر تبریز جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، جہاں بدھ کو ان کا میچ ٹریکٹر ایف سی کے ساتھ شیڈول ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق،کوچ جوز مولینا کی قیادت میں ٹیم نے اچانک بنگلورو سے کولکتہ واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments