محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پوزیشن پر کھل کر بول پڑے

0
191
Mohammad Rizwan spoke openly about his batting position in T20 cricket
Mohammad Rizwan spoke openly about his batting position in T20 cricket

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پوزیشن پر کھل کر کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نیچے آرڈر پر بیٹنگ کرنے سے انکار نہیں کیا۔

بابر اعظم، اور رضوان، کی اوپننگ جوڑی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز می علیحدہ ہوگئی تھی اور صائم ایوب، نے وکٹ کیپر بلے باز کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔

ایک مقامی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے رضوان، نے اپنے بیٹنگ آرڈر کے بارے میں ہونے والی حالیہ بات چیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ کس طرح پاکستان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

رضوان نےکہا کہ میں نے ون ڈاؤن کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا جب مجھ سے پوچھا گیا تو میں نے کہا کہ میں بالکل دستیاب ہوں
اورمیں نے یہاں تک کہا کہ اگر مجھے باولنگ کی ضرورت پڑی تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں میں اپنی وکٹ کیپرنگ بھی چھوڑ سکتا ہوں.

انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ میرے کیریئر کو دیکھیں تو اب تک کے 26 میچوں میں میں 7، 8 اور 9 نمبر پر بیٹنگ کرنے گیا ہوں کوئی بھی بلے باز نمبر 9 پر نہیں گیا میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ایسا نہیں کروں گا میں پہلے بھی تیار تھا اور اب بھی تیار ہوں.

دریں اثنا انہوں نے اپنے بیان پر بھی بات کی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی اور بابر، کی جوڑی کو الگ کرنے سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔

رضوان، نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا بابر کے ساتھ میری اوپننگ جوڑی کو الگ کرنے سے پاکستان کو نقصان ہوا؟ شاید مجھے اس وقت یہ سوال سمجھ نہیں آیا تھا لیکن میں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو اس تناظر میں تکلیف ہوئی کہ پاکستان چار میچ ہار چکا ہے میں نے یہ نہیں کہا کہ اس سے پاکستان کو نقصان پہنچا کیونکہ ہم ایک اوپننگ جوڑی کے طور پر الگ ہو گئے تھے۔