Saturday, March 1, 2025
Homeکھیلکرکٹمحمد حارث اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی...

محمد حارث اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے

Published on

محمد حارث اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو اعلان کیا کہ محمد حارث 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہونے والے آئندہ اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

شاہینز کی 16 اکتوبر کو عمان روانگی سے قبل اسکواڈ 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا۔

عبدالصمد، احمد دانیال، یاسر خان اور زمان خان پہلی بار پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔

صمد نے حال ہی میں ختم ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024-25 میں مارخور کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور 122.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔

ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں چار ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے تمام میچ مسقط میں عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوں گے۔

گروپ اے میں افغانستان ‘اے’، بنگلہ دیش ‘اے’، ہانگ کانگ اور سری لنکا ‘اے’ جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز بھارت ‘اے’، عمان اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہیں۔

حارث کی زیرقیادت شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ انڈیا ‘اے’ سے ہوگا ٹورنامنٹ میں شاہینز کا دوسرا مقابلہ 21 اکتوبر کو میزبان عمان کے خلاف ہوگا، اس کے بعد ان کا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔

ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، فائنل 27 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔

پاکستان شاہینز سکواڈ:محمد حارث (کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسیب اللہ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان۔

ٹیم مینجمنٹ: عمر رشید (ہیڈ کوچ منیجر)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، رفعت اللہ مہمند (فیلڈنگ کوچ)، عثمان ہاشمی (تجزیہ کار) اور سید محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this