Monday, July 8, 2024
Top Newsکرسمس کے موقع پر قومی شخصیات کا پیغام

کرسمس کے موقع پر قومی شخصیات کا پیغام

کرسمس کے موقع پر قومی شخصیات کا پیغام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں ،اس موقع پر پاکستان کی قومی شخصیات نے بھی مسیحی برادری کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے کرسمس پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے مسیحی بھائیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام کی حامل کرسمس مسرت ، غور و فکر اور خوشی منانے کا موقع ہے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس محبت و اخوت، برداشت اور ایثار کا نام ہے، کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں انہی اقدار کا کلیدی کردار ہوتا ہے،موجودہ دور میں ہمیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے انسانی ہمدردی، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام پر عمل کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مسیحی برادری خصوصاً اپنے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ یسوع مسیح کی تعلیمات، جو محبت، اتحاد اور امن پر مرکوز ہیں، ہم سب کے لیے رہنمائی کی روشنی کا کام کرتی ہیں۔ آئیے اس دن کو ہر ایک کے لیے امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر استعمال کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ یہ تہوار خواہ آنے والا نیا سال مسرتوں، خوشحالی و ہم آہنگی کا باعث بنیں۔ زندگی کے تمام شعبوں، بالخصوص تعلیم اور صحت میں پاکستانی مسیحیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت پر قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی ملک میں مظلوم و پسماندہ طبقات کے حقوق اور مسیحوں سمیت غیر مسلم شہریوں کے لیے یکساں حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے.

دیگر خبریں

Trending

سعودی عرب: موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد...

0
سعودی عرب: موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد 5لاکھ 33 ہزار تک پہنچ گئی اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سینٹر فار آرگن...