Saturday, December 21, 2024
HomeTop Newsچیئرمین PFF نارملائزیشن ہارون ملک اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی...

چیئرمین PFF نارملائزیشن ہارون ملک اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

Published on

چیئرمین PFF نارملائزیشن ہارون ملک اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ملکوں میں فٹبال کا معیار بہتر بنانے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے معاملات زیر غور آئے، حال میں نارملائزیشن کمیٹی اورسعودی فٹبال فیڈریشن کے مابین تعاون کیلئے ہونے والے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مختلف شعبوں میں مل کر کام کیا جائے گا.

دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کیلئے مہارت اور معلومات سے فائدہ اٹھائیں گے،باہمی تعاون کی فضا میں دونوں ملکوں میں فٹبال کو عروج کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی فیڈریشن کی جانب سے اس احسن اقدام کے پاکستان فٹبال پر دورس نتائج مرتب ہوں گے،کھلاڑیوں اور کوچز کو اپنی مہارت بہتر بناکر کارکردگی میں نکھار لانے کے مواقع ملیں گے،امید ہے کہ ان کوششوں سے آنے والے وقتوں میں پاکستان سے کئی سپر سٹارز ابھر کر سامنے آئیں گے۔

نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے سعودی حکومت اور فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کھیل کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے،اپنی نوعیت کے پہلے ایم اویو سے اس عمل کو تیز تر کرنے میں مدد ملے گی،ان قدامات سے پاکستانی فٹبالرز جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر کم ازکم ایشیائی سطح پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Latest articles

جب تک قانون 9 مئی کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ...

فیفا اور نیٹ فلکس کے درمیان 2027 خواتین ورلڈ کپ کو نشر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی...

فوجی عدالت نے نو مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں سنادیں: آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 مئی 2023...

ویرات کوہلی کا فیملی کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کا منصوبہ، رپورٹ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ...

More like this