Monday, November 11, 2024
Homeکھیلفٹ بالمیڈیکل سپیشلسٹ نے رونالڈو اور میسی کے کامیاب کیریئر کا راز بتا...

میڈیکل سپیشلسٹ نے رونالڈو اور میسی کے کامیاب کیریئر کا راز بتا دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی، فٹبال کے دو لیجنڈری کھلاڑی، اپنے کیریئر کے آخری مراحل میں ہونے کے باوجود سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ لیکن ان کے اس کامیاب اور شہرت یافتہ کیریئر کے پیچھے کیا راز ہے ؟ طبی ماہر ایڈورڈ ایسٹیویل نے ان کے کامیاب کیریئر کے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے ۔

میڈیکل ماہر ایڈورڈ ایسٹیویل نے انکشاف کیا کہ ان دونوں اسٹار کھلاڑیوں کی کامیابی کا راز ان کے سونے کے طریقوں میں چھپا ہے۔ ایڈورڈ ایسٹیویل نے بتایا کہ میسی روزانہ 11 گھنٹے سوتے ہیں، جس میں دن کے وقفے کے دوران بھی نیند شامل ہوتی ہے۔ رونالڈو بھی اسی طرح کافی نیند لیتے ہیں، یہاں تک کہ ان کے پاس ایک سلیپ کوچ بھی ہے جو انہیں بتاتا ہے کہ انہیں کتنے گھنٹے آرام کرنا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس کے لیے مناسب نیند نہایت اہم ہے تاکہ وہ اچھی طرح سے ریکور کر سکیں۔

رونالڈو، جو اس وقت السعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، حال ہی میں اپنے کیریئر کا 900واں گول مکمل کر چکے ہیں اور ان کا ہدف ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ سے پہلے 1000 گولز کا سنگِ میل عبور کریں۔ دوسری طرف، میسی نے اپنے کلب انٹر میامی کے لیے صرف چھ میچوں میں سات گولز کیے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوئیفا کے پلیئر آف دی ایئر رونالڈو نے جو اگلے سال فروری میں 40 برس کے ہوجائیں گے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا وہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ اسی طرح، فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے میسی اپنی 38ویں سالگرہ منانے والے ہیں اور وہ بھی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this