Friday, July 5, 2024
Top Newsبائیکاٹ مہم کی وجہ سے میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران...

بائیکاٹ مہم کی وجہ سے میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران خریدنے کا فیصلہ

بائیکاٹ مہم کی وجہ سے میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران خریدنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے ردعمل میں ہونے والے بائیکاٹ کے بعد اپنے تمام اسرائیلی ریسٹورنٹ مقامی کمپنی سے واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈزکے خلاف یہ بائیکاٹ مہم تب شروع ہوئی تھی جب اسرائیل میں میکڈونلڈز کی فرنچائزز رکھنے والی کمپنی الونیال نے 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے فوراً بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔

اسرائیلی فوجیوں کی حمایت پر مسلمان اکثریتی ممالک سمیت دنیا بھر میں میکڈونلڈز کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز ہوا تھا۔

اب حال ہی میں میکڈونلڈز نے تمام اسرائیلی ریسٹورنٹ مقامی کمپنی سے واپس خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا الونیال سے 225 ریسٹورنٹ خریدنے کا معاہدہ ہو چکا ہے، ان ریسٹورنٹس میں تقریباً 5 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ الونیال کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا دیے جانے کے بعد میکڈونلڈز پر تنقید کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد اکتوبر سے ہی خطے میں اس کا کاروبار متاثر ہونا شروع ہو گیا تھا۔

میکڈونلڈز کی جانب سے اس معاہدے میں طے کی جانے والی رقم کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم فاسٹ فوڈ چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنا کاروبار ختم نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ میکڈونلڈز کے سی ای او کرس نے کہا تھا کہ حماس اسرائیل جنگ کے بعد مشرقی وسطیٰ میں کمپنی کے کاروبار میں نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

میکڈونلڈز کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ مشرق وسطی میں اس کا کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم فرانس، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی میکڈونلڈز کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...