Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانعدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا نے...

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا نے عدالت کے باہر حملہ کردیا

Published on

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا نے عدالت کے باہر حملہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے سماعت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر عدالت کے باہر حملہ کردیا۔

خاور مانیکا دلائل دینے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر بوتلیں دے ماری، بعد ازاں پی ٹی آئی کے وکلا نے خاور مانیکا پر حملہ کردیا اور ان کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی، وکلا کے حملے سے خاور مانیکا زمین پر گر گئے۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی درخواست پہلے جج نے خارج کردی تھی اس لیے جج نے آرڈر کیا ہے کہ میں ہائی کورٹ کو خط لکھتا ہوں اور ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی یہ کیس دوبارہ میں نے سننا ہے یا کسی اور جج نے سننا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہین، یہ ناانصافی ہے، یہ انصاف کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی جج سے کہ آپ سزا کو معطل کر دیں، یہ ایک بوگس اور بے بنیاد کیس ہے مگر جج صاحب نے سزا معطل نہیں کی، یہ سب پہلے سے طے کیا جا چکا ہے، یہ غیر آئینی ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this