Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsملالہ یوسفزئی کو جاپانی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

ملالہ یوسفزئی کو جاپانی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے تعلیمی اداروں میں امن، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لیے ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد کو نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔

دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ، پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو جاپانی طلبہ کے لیے ایک مثالی شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ملالہ کی جدوجہد، تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات اور خواتین کے حقوق کے حق میں ان کی بہادری کو جاپانی اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلبہ میں انسانیت، امن اور مساوات کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ موضوع مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی مضمون کی شکل میں پڑھایا جائے گا۔

جاپانی وزارتِ تعلیم کے مطابق ملالہ کی کہانی دنیا بھر میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک روشن مثال ہے اور اسے نصاب کا حصّہ بنانے کا مقصد طلبہ کو حوصلہ دینا ہے کہ وہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اس اقدام سے طلبہ کو ناصرف ملالہ کی زندگی سے سبق حاصل ہوگا بلکہ وہ عالمی مسائل جیسے خواتین کی تعلیم اور امن کی اہمیت کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔

ملالہ یوسفزئی نے جاپان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن ہے اور جاپان کا یہ اقدام دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔

یہ اقدام جاپان کی اُس حکمت عملی کا حصّہ ہے جس کا مقصد طلبہ کو عالمی سطح پر موجود چیلنجز کے بارے میں شعور دینا اور انہیں سماجی تبدیلی کے لیے تیار کرنا ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this