Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ویانا میں بڑی سفارتی پیش رفت: شہباز شریف کی چانسلر اسٹوکر سے ملاقات، دوطرفہ روابط مزید مضبوط کرنے کا اعلان

1 minute read
Major diplomatic breakthrough in Vienna Shehbaz Sharif meets Chancellor Stoker, announces further strengthening of bilateral ties

Major diplomatic breakthrough in Vienna Shehbaz Sharif meets Chancellor Stoker, announces further strengthening of bilateral ties

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ڈان نیوز کی خبر کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آسٹریا کا تاریخی دورہ تین دہائیوں بعد اعلیٰ سطحی ملاقات کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے دوران پاکستان اور آسٹریا نے اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ یہ دورہ پاکستان–آسٹریا سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا، جسے دونوں ممالک کے لیے سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر کے درمیان پہلے محدود سطح کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے گئے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوستانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ زیر غور مفاہمتی یادداشتیں جلد حتمی شکل دی جائیں گی تاکہ تعاون کے نئے منصوبوں پر عملی پیش رفت ممکن ہو سکے۔ 

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا آسٹریا کا دورہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ تین دہائیوں کے بعد یہ اعلیٰ سطحی دورہ ہے اور پاکستان–آسٹریا تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے ویانا میں پاکستان-آسٹریا بزنس راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ہے اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسے روکنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے آسٹریا کو یقین دلایا کہ پاکستان ماہر افرادی قوت فراہم کرے گا اور یہ بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن کے مطابق ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زراعت، معدنیات، قابل تجدید توانائی اور نوجوانوں کی تربیت جیسے شعبوں میں مشترکہ مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آسٹریا جدید ٹیکنالوجی اور تجربے کے ذریعے پاکستان کے ترش پھلوں، مارملیڈ اور جوسز کی پیداوار اور برآمدات میں اہم شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم اور چانسلر اسٹوکر نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سے حکومت، حکومت سے کاروبار اور کاروبار سے کاروبار کے روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے آسٹریا کی کمپنیوں کو اسلام آباد میں اپریل میں ہونے والے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ پاکستانی اور آسٹریا کی کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

Tags: 70ویں سالگرہ آسٹریا پاکستان–آسٹریا سفارتی تعلقات چانسلر اسٹوکر وزیراعظم محمد شہباز شریف

Post navigation

Previous: ابھیشیک شرما نے بھارتی کھلاڑی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
Next: پاکستان میں ایپل کی مینوفیکچرنگ کا آغاز، مقامی پارٹس 50 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues stern warning to players for violating central contract-PCB
  • کھیل

پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو سخت وارننگ

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Lahore Qalandars fine Shaheen Afridi Rs 1 million-X
  • کھیل

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.