Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsشدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک ایم 2 موٹروے...

شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک ایم 2 موٹروے بند

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے ایم 2 کو شدید دھند کی وجہ سے اسلام اباد سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے کو اسلام آباد تا لاہور بند کیا گیا ہے موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں اور سفر کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن نمبر 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this