Monday, January 13, 2025
Homeامریکہلاس اینجلس، انجلینا جولی نے آگ کے متاثرین کے لئے اپنے گھر...

لاس اینجلس، انجلینا جولی نے آگ کے متاثرین کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس سے لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔

اس خطرناک آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ آگ جس علاقے میں لگی ہے وہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کی اس خطرناک آگ سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کےلیے سامنے آئے ہیں۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔

Latest articles

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے...

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو 5-2 سے شکست دے کر ہسپانوی سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے ہسپانوی...

مسلح گروپوں کے ذریعے شام کی تعمیر ممکن نہیں، احمد الشرع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 711 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے آج کاروباری ہفتے کا مثبت...

More like this