Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلفٹ باللیونل میسی نے ایم ایل ایس اپریل 2024 کے پلیئر آف...

لیونل میسی نے ایم ایل ایس اپریل 2024 کے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے اپریل 2024 کے لیے “پلیئر آف دی منتھ” کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ایم ایل ایس پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب قومی میڈیا ممبران کے پینل کے ذریعے ایم ایل ایس کمیونیکیشنز کے زیر انتظام کیا جاتا ہے۔

میسی ایم ایل ایس (میجر لیگ سوکر) میں انٹر میامی کے لیے کھیلتے ہیں۔ اپریل میں، میسی نے صرف چار میچ کھیلے لیکن وہ چھ گول کرنے اور چار اسسٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہے۔ اس نے ایک ماہ کے دوران انٹر میامی کے 12 گولوں میں سے 10 میں حصہ لیا۔

میسی نے نیو انگلینڈ ریوولیوشن کے خلاف ایک میچ میں دو گول کیے اور کیریئر اسسٹ کے 1,200 تک پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ وہ لگاتار پانچ کھیلوں میں دو سے زائد گول کرنے والا، ایم ایل ایس کی تاریخ کا پہلا کھلاڑی بن گیا ۔

امریکہ میں اس کی موجودگی میساچوسٹس کے جیلیٹ اسٹیڈیم میں حاضری کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا باعث بھی بنی ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب میسی نے 2024 کے سیزن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ بارسلونا کے اس کے ساتھی ، لوئس سواریز نے نے بھی یہ ایوارڈ فروری اور مارچ میں دو بار جیتا تھا۔

انٹر میامی ہفتے کے روز فلوریڈا میں نیو یارک ریڈ بلز کے خلاف ایسٹرن کانفرنس کی دو مضبوط ٹیموں کے درمیان کھیلے گی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this