اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوزن نے یورپی فٹ بال میں تاریخ رقم کردی ۔ انہوں نے یوروپا لیگ کے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں روما سے مقابلہ کیا جس کا اختتام 2-2 سے ڈراپر ہوا، لیکن 4-2 کی مجموعی فتح کے ساتھ یوروپا لیگ کے فائنل میں جگہ حاصل کی۔ اس میچ میں جوزپ اسٹینسک آخری منٹ کے گول کے ساتھ ہیرو بن کر ابھرے ، اور لیور کوزن کی ناقابل شکست سٹریک کو 49 گیمز تک بڑھا دیا۔
روما نے لیانڈرو پیریڈس کے دو پنالٹی گولز کے ساتھ اچھا مقابلہ کیا، لیکن جیانلوکا مانسینی کے ایک شاندار گول نے کھیل کو لیور کوزن کے حق میں کردیا ۔ اس جیت کے ساتھ ہی لیور کوزن نے 1960 کی دہائی میں بینفیکا کے قائم کردہ سب سے زیادہ میچز جیتنے کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
کوچ زابی الونسو کی قیادت میں ، لیورکوزن کا سیزن شاندار گزر رہا ہےانہوں نے بنڈس لیگا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب ان کا مقصد جرمن کپ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹریبل کرنا ہے۔ ان کا اگلا چیلنج 22 مئی کو ڈبلن میں یوروپا لیگ کے فائنل میں اٹلانٹا سے ہوگا ۔