
کویت: مزدوروں کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد جانبحق
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی حکام کے مطابق ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس میں مزدور رہائش پذیر تھے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی منگاف ضلع میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ علاقہ غیر ملکی مزدوروں کے ساتھ بہت زیادہ آبادی والا ہے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی شہریت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نائب وزیراعظم شیخ فہد الیوسف الصباح نے جائے وقوعہ کے دورے کے دوران عمارت کے مالک کی گرفتاری کا حکم دیا۔
شیخ فہد نے کہا کہ بدقسمتی سےرئیل اسٹیٹ مالکان کی لالچ ہی ان معاملات کی طرف لے جاتی ہے.
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کی وجہ کیا تھی۔
ایک سینئر پولیس کمانڈر نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہ مزدوروں کے لیے استعمال کی جاتی تھی اور وہاں مزدوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ درجنوں افراد کو بچا لیا گیا لیکن بدقسمتی سے آگ کے دھواں کے نتیجے میں بہت سی اموات ہوئیں۔
انہوں نے ورکرز کی ملازمت یا مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ “ہم ہمیشہ انتباہ کرتے ہیں” کہ بہت زیادہ کارکنوں کو ہاؤسنگ اکوڈیشن میں لے جایا جائے۔