
Sen. Kamala Harris, D-CA, listens to Christine Blasey Ford, the woman accusing Supreme Court nominee Brett Kavanaugh of sexually assaulting her at a party 36 years ago, testifying before the US Senate Judiciary Committee on Capitol Hill in Washington, DC, September 27, 2018. (Photo by SAUL LOEB / POOL / AFP) (Photo by SAUL LOEB/POOL/AFP via Getty Images)
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیموکریٹک صدارتی امیدار کمالا ہیرس کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، الیکشن میں ہار مانتی ہوں۔
الیکشن میں شکست کے بعد خطاب میں کمالا ہیرس نے کہا ہے کہ جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔
الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کمالا ہیرس نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ گن وائلنس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔
کمالا ہیرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے، ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخاب میں 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 295 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے ہیں۔