Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجنوری 2024،آئی۔سی۔سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے...

جنوری 2024،آئی۔سی۔سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

Published on

spot_img

جنوری 2024،آئی۔سی۔سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

جنوری 2024 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان میں آسٹریلیا کے کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ آئرلینڈ کی ایک باصلاحیت نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔
جنوری 2024،آئی۔سی۔سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ  کے  لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر کو آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس نے جنوری میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل دونوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز میں، ایمی نے سنچری (100 رنز) بنائی، اس کے بعد وہ 77 کے بہترین اسکور پر ناٹ آؤٹ رہیں اور دو دفعہ 42 عمدہ اسکور بنائے۔ پوری ٹی ٹوئینٹی سیریز میں، وہ صرف ایک بار آؤٹ ہوئیں۔ مجموعی طور پر، ایمی نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں 220 رنز بنائے۔ اس شاندار کارکردگی کی بنا ء پر ایمی کو آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
جنوری 2024،آئی۔سی۔سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ  کے  لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی بیتھ مونی کو بھی آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ مونی نے جنوری میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میچوں میں تین نصف سنچریاں (50+ رنز) اسکور کیں جو کہ ان کا کرکٹ کیریئر کا شاندار مہینہ تھا ۔ مونی کا پہلا بڑا اسکور بھارت کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئینٹی میں سامنے آیا، جہاں اس نے 50 سے زیادہ رنز بنائے، جس سے اس کی ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد ملی۔ مونی نے جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے لگاتار میچوں میں سے ایک میں 72 ناٹ آؤٹ رہیں اور ایک میچ میں 82 رنز بنائے، اور انہیں پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پر، مونی نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں 64 کی اوسط اور 100 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 256 رنز بنائے۔ اس کی کارکردگی نے آسٹریلیا کو دونوں سیریز جیتنے میں بڑا کردار ادا کیا، جس سے وہ اس ایوارڈ کی مضبوط دعویدار ٹھہریں ۔
جنوری 2024،آئی۔سی۔سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ  کے  لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی کپتان الیسا ہیلی نے نئے سال کا شاندار آغاز کیا۔ بھارت کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میں، الیسا نے تیز رفتار 82 رنز بنائے، جس سے آسٹریلیا کو سیریز 3-0 سے جیتنے میں مدد ملی۔ اس نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میچوں میں اپنی اچھی فارم کو جاری رکھتے ہوئے ، ایک اور نصف سنچری (50+ رنز) اسکور کی۔ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز کے دوران، اس نے تین میچوں میں 8، 28، اور 56 رنز بنائے، جس سے اسے پلیئر آف دی سیریز کا خطاب ملا کیونکہ آسٹریلیا نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹی ٹوئینٹی میچوں میں مسلسل اسکور کیا۔ مجموعی طور پر، اس نے جنوری میں ٹی ٹوئینٹی میں 29 کی اوسط کے ساتھ 174 رنز بنائے، اور اس نے مہینے کے آغاز میں ون ڈے میچ میں 82 رنز بنائے۔ مہینے بھر میں اس کی پرفارمنس شاندار رہی، جس کی وجہ سے وہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے ایک مضبوط امیدوار بنی۔

2023آئی۔سی۔سی مینز ٹیسٹ آف دی ایئر ،فہرست میں آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی شامل

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this