Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری:عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا،امیر جماعت اسلامی

feature photo - 2024-07-27T123103.599

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری:عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا،امیر جماعت اسلامی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی زائد قیمتوں، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف دھرنے کے جماعت اسلامی پاکستان کا لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے پارٹی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ تحفظات ہیں، جب حکومت اپنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرے گی تو ہم بھی اپنی کمیٹی کا اعلان کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے نوجوانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جنہیں اس کے مستقبل سے مایوس کردیا گیا ہے، اس سے زیادہ خطرناک صورتحال نہیں ہو سکتی کہ نوجوان مایوس ہوں، ملک میں اپنے لیے امکانات نظر نہ آتے ہوں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے برین ڈرین ہونے کے بجائے، بجائے اس کے کہ نوجوان ملک چھوڑنے کا سوچیں، ہم ان کے لیے ملک میں ہی امید کے چراغ جلائیں، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کے مواقع ملنے چاہییں اور ان کے لیے روشن مستقبل ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل ہونے کے باوجود موجودہ صورتحال سے پیدا چلتا ہے کہ اشرافیہ، حکمران طبقہ، فوجی اور بیوروکریسی کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ، جاگیرداروں، وڈیروں، ان سرمایہ داروں کی صورت میں جو حکومتی مراعات حاصل کرکے ہم پر یہ معاشی پالیسیاں مسلط کرتے ہیں، اس طبقے نے 99 فیصد لوگوں کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے، ہم صنعتوں، تجارت کا فروغ اور تعلیم میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ملک کا مستقبل روشن کرنا چاہتے ہیں، اس کی صلاحیت کے مطابق اس کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی پی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں جو عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، جن میں سے بہت سوں کی مدت مکمل ہوگئی، ان کی تفصیلات میں جائیں تو یہ آئی پی پیز ان کی ہیں جن کے سرکردہ لوگ ہر حکومت چاہے وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو، پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی کی حکومت ہو، اس میں ان کا کردار ہوتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہزاروں میگا واٹ کے پلانٹس موجود ہیں جن کو جعلی طریقے سے ہم پر مسلط کیا گیا ہے، کسی کا فیول ایسا ہے کہ وہ گنے کی پھوک پر چل رہا ہے، لیکن بتایا یہ گیا کہ یہ درآمدی کوئلے پر چلے گا، یہ کسی اور کا نہیں، یہ شریف فیملی کا پلانٹ ہے جو گنےکی پھوک پر چلتا ہے، لیکن اسے امپورٹ کوئلے پر ظاہر کرکے ہزاروں ارب کا دھندہ کرلیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ پھوک بھی ان کی اپنی شوگر ملز سے آیا ہے، وہ چھ چھ مہینے، سال، سال کسانوں کو ادائیگی نہیں کرتے، 2،2 ارب کے نادہندہ ہوتے ہیں، پہلے ادائیگی نہیں کرو، پھر فیکڑی چلاؤ، چینی مافیا بن جاؤ، اس کی پھوک کو استعمال کرکے پلانٹ چلاؤ لیکن ظاہر یہ کرو کہ درآمدی کوئلے پر یہ چلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثال میں نے آپ کو دی جو شریف خاندان کی ہے جو حکمران طبقہ ہے، جتنے اس طرح کے پلانٹ ہیں جنہوں نے پاکستان کے عوام پر ظلم کیا ہے، اب ہم انہیں چلنے نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جماعت کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں لیاقت آباد میں جاری دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس بھی 2 دن سے معطل ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، میٹرو بس انتظامیہ نے گزشتہ روز صدر سے فیض آباد تک سروس معطل کردی تھی، راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو چاندنی چوک اور کمیٹی چوک کے مقام سے بند کر رکھا ہے۔

دھرنے کے شرکا نے رات مری روڈ پرگزاری، صبح شرکا کی نان چنے اورحلوہ سے تواضع کی گئی، اس کے علاوہ مری روڈ پر 5 فٹ انچا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج بھی لگا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی نے اپنے تمام مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیا اور ساتھ ہی حکومت سے مذاکرات پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی تھی اور مذاکرات کے لیے گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بات چیت میں سنجیدگی کی شرط رکھی تھی۔

حکومت کی جانب سے اب تک جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے جب کہ جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ پر تھانہ مسلم ٹاؤن میں ایف آئی آربھی درج کرلی گئی۔

Tags: اسلام آباد جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن دھرنے عوام لیاقت باغ نوجوانوں کا مقدمہ

Post navigation

Previous: پیرس اولمپکس:فلسطینی سکواڈ کا پیرس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
Next: جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

یہ بھی پڑہیے

  • کھیل

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.