Sunday, February 16, 2025
Homeکھیلفٹ بالاٹالین سیری اے ،انٹر میلان جینوا کو شکست دینے کے...

اٹالین سیری اے ،انٹر میلان جینوا کو شکست دینے کے بعد لیگ ٹیبل پر سہرِ فہرست

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق اٹالین سیری اے لیگ میں انٹر میلان اور جنیوا کے درمیان ہونے والے میچ میں انٹر میلان نے میچ کے پہلے ہاف میں دو گول داغے۔ کرسٹجان اسلانی نے پہلا گول اسکور کیا، اور دوسرا گول الیکسس سانچیز نے پنالٹی کِک سے اس وقت کیا جب نکولو بریلا کو پنالٹی ایریا میں فاؤل کیا گیا۔ دوسری جانب جینوا میچ کے دوسرے ہاف میں جوہان واسکیز کے ذریعے ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ جیت سیری اے لیگ میں انٹر میلان کی لگاتار نویں اور تمام مقابلوں میں لگاتار 12ویں جیت تھی۔ اس فتح کے ساتھ، انٹر میلان سیری اے ٹیبل میں دوسرے نمبر پر موجود ٹیم، یووینٹس سے 15 پوائنٹس آگے ہونے سے لیگ ٹیبل پر سہرِ فہرست پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

انٹر میلان اس سیزن میں لیگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے اب تک 27 میں سے 23 میچ جیتے ہیں، ان کی واحد شکست ستمبر میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 29 دسمبر کو جینوا کے خلاف 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد سے کوئی پوائنٹ نہیں کھویا ہے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this