Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلاسرائیل کا اہم ترین حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ...

اسرائیل کا اہم ترین حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Published on

spot_img

اسرائیل کا اہم ترین حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے جمعرات کی شام بیروت کے جنوبی نواحی علاقے (الضاحیہ) پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی ‘چینل 12’ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حملوں میں ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا جو حسن نصر اللہ کی جاں نشینی کے لیے نمایاں ترین امیدوار ہیں۔

چینل نے بتایا کہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کے لیے درجنوں ٹن بموں کا استعمال کیا گیا۔ مزید یہ کہ برسائے گئے بم اس زیر زمین جگہ تک سرائیت کر گئے جہاں ہاشم صفی الدین موجود تھا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب میں سیکورٹی ادارے نے آپریشن کامیاب ہونے کا غالب گمان ظاہر کیا ہے۔

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندوں کے مطابق حالیہ بم باری اس بم باری سے زیادہ شدید ہے جو حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی۔

اس سے قبل اسرائیلی ذمے داران نے axios ویب سائٹ کو بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے مخصوص حملوں کے ذریعے صفی الدین کو نشانہ بنایا۔ ویب سائٹ کے مطابق ابھی تک آپریشن کا نتیجہ واضح نہیں ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہاشم صفی الدین حملے کے وقت زیر زمین مقام پر حزب اللہ کی سینئر قیادت کے ساتھ اجلاس میں شریک تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this