Monday, January 6, 2025
Homeاسرائیلاسرائیل، امریکہ اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے مسودے کا تبادلہ

اسرائیل، امریکہ اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے مسودے کا تبادلہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نےکہا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی حزب اللہ گروپ کو شکست دی ہے اور اس کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کوہلاک کرنا اس کامیابی کی “نتیجہ” ہے۔

یسرائیل کاٹز نے وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ “اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اس فتح کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے دباؤ جاری رکھیں”۔

قبل ازیں اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے اسرائیل، امریکہ اور لبنان نے جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ کیا۔

اخبار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین نے معاہدے کا مسودہ لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حوالے کیا۔

اخبار نے بتایا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب سے قبل لبنان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

متعلقہ سیاق و سباق میں ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلز کوبتایا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے نئے دورے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ نبیہ بری نے قرارداد 1701 کے حوالے سے ہوچسٹین کے ساتھ اتفاق کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ اس پر بغیر کسی کمی بیشی کے عمل کیا جائے۔

اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ اسرائیل ایسا سلوک کر رہا ہے جیسے لبنان جنگ ہار گیا ہے جبکہ “لڑائی اب بھی میدان میں جاری ہے اور اسرائیل کو نقصان ہو رہا ہے”۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اتوار کے روز لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41 افراد مارے گئے تھے، جن میں 23 افراد بیروت کے شمال میں واقع قصبے پر ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

Latest articles

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

More like this