
اسرائیل ہمیں رد عمل پر مجبور کر رہا ہے،ایرانی صدر
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ میں امیر قطر کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ان کا ملک جنگ کا نہیں بلکہ امن اور سکون کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمیں ردعمل کے لیے مجبور کر رہا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق پیزشکیان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں اسرائیل نے قتل کیا اور ایران کو پرسکون رہنے کو کہا گیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اگراسرائیل کارروائی کرتا ہے تو ہم زیادہ شدید اور سخت ردعمل کا اظہار کریں گے، انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے مذموم مقاصد کا مقصد خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خطے کو اس سب سے دور رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔