Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی چھان بین ہونی چاہیے: ڈونلڈ لو

پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی چھان بین ہونی چاہیے: ڈونلڈ لو

Published on

پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی چھان بین ہونی چاہیے: ڈونلڈ لو

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق ہوئے تاہم انتخابی نتائج کی تالیف میں کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا گیا، انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکشن سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصا تشویش رہی، انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر دہشت گرد حملے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی صحافیوں کو خصوصا خواتین صحافیوں کو پارٹی سپورٹرز نے ہراساں کیا، عالمی الیکشن مبصر تنظیم نے کہا انہیں ملک کے تقریبا آدھے حلقوں میں ووٹ گنتی کی آبزرویشن سے روکا گیا، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن والے دن موبائل فون ڈیٹا سروس بند کی گئی۔

ڈونلڈ لو آج ایوان کی خارجہ امور سے متعلق ذیلی کمیٹی میں پیش ہو کر پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بیان دیں گے جب کہ انہوں نے اپنا تحریری بیان ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں جمع کرادیا ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بھی غور کیا جائے گا۔

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونالڈ لو اِس سماعت کے واحد گواہ ہوں گے۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this