Monday, July 8, 2024
Top Newsانٹرا پارٹی الیکشن، انتخابی نشان واپسی کیس: پی ٹی آئی وکیل کی...

انٹرا پارٹی الیکشن، انتخابی نشان واپسی کیس: پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی

انٹرا پارٹی الیکشن، انتخابی نشان واپسی کیس: پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کے خلاف کیس کی سماعت وکیل کی استدعا پر کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ فیصل اتمانخیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر شاہ مہمند عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر خان راستے میں ہے، کیس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا جائے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم جواب جمع کرتے ہیں جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ ابھی جواب جمع کرلیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے
سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کے خلاف کیس کی سماعت وکیل کی استدعا پر کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

دیگر خبریں

Trending

فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟

0
فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق نیو پاپولر فرنٹ فرانسیسی...