Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وزیرداخلہ کی پوپ فرانسس سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال

feature photo (20)

وزیرداخلہ کی پوپ فرانسس سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جس پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ یورپ کے دوران اٹلی پہنچے جہاں پر انہوں نے ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ویٹیکن سٹی آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ۔

پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعدگرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا ۔ پوپ فرانسس نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے، ہم سب کو مل کر امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں۔فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال باعث تشویش ہے اور میں روزانہ رات 7 بجے فلسطین میں فلاحی کاموں میں مصروف ورکرز سے بات کرکے اپ ڈیٹ لیتا ہوں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فلسطین ایشو پر مؤثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارا دین، ہمارے نبی کریمﷺ. ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ائین پاکستان کے تحت یکساں حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔ ملاقات کی اختتام پر پوپ فرانسس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Tags: امن اور بھائی چارے بین المذاہب ہم آہنگی پوپ فرانسس ملاقات وزیرداخلہ محسن نقوی

Post navigation

Previous: کپتان بابر اعظم کا آئندہ میچوں کے لیے ٹیم کی تیاری پر اعتماد کا اظہار
Next: او آئی سی کا فلسطین کو تسلیم کرنے کے سلووینیا کے فیصلے کا خیر مقدم

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.