Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

بھارتی حکام کا غیر انسانی رویہ،یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ ہے، مشعال ملک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے اپنے شوہراور جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ ہے،انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی عوام کے مقبول ترین آزادی پسند سیاسی رہنما کی قیمتی جان بچانے کےلئے مداخلت کریں۔

جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے عدالتی احکامات کے باوجود مناسب علاج کے لیے ہسپتال لے جانے میں تاخیری حربوں اور حکام کے غیر انسانی رویے کے خلاف احتجاجاً ادویات لینا بند کر دی ہیں جس کے باعث کی صحت اس وقت تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو لگائے گئے پیس میکر کی میعاد ختم ہونے کے بعد ناکارہ ہو چکے ہیں جس سے ان کی جان کو انتہائی خطرہ ہے ، یاسین ملک دل کی تکلیف کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کے جسمانی وزن میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ تہاڑ جیل میں مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی،صرف دو ہفتے قبل یاسین ملک کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بگڑتی ہوئی صحت اور ان کی صحت بارے حکام کی عدم دلچسپی کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دہلی کی ایک عدالت سے رجوع کیا ۔ عدالت سے اپنی درخواست میں، ان کی والدہ نے ان کے علاج کے اخراجات خود اٹھانے کی آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔مشعال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر یاسین ملک کی بگڑتی طبیعت اور عدالتی احکامات کے پیش نظر یاسین ملک کو فوری طور پر ہسپتال منتقل اور مکمل صحت یابی تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو 13 فروری کو ان کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہونے کے بعد ہی دہلی کے ایک سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کہ یاسین ملک کو ہسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے، حکام اسے معمول کے طبی معائنہ کے بعد واپس جیل لے گئے۔مشعال ملک نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سےجموں کشمیر کے عوام کے مقبول ترین آزادی پسند سیاسی رہنما کی قیمتی جان بچانے کےلئے مداخلت کی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی بہادر عوام و قیادت کو جھوٹے ، من گھڑت مقدمات اور غیر انسانی ہتھکنڈوں سے ڈرایا یا دبایا نہیں جا سکتا۔

Tags: انسانی حقوق بھارت محمد یاسین ملک مشعال حسین ملک یاسین ملک

Post navigation

Previous: سینیگال میں انتخابات میں تاخیر کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا
Next: ملتان سلطان کے پلیئرز کی تھانہ صدر ملتان آمد، کھلاڑی تھانہ کلچر کی تبدیلی دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

یہ بھی پڑہیے

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.