اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کے حوالے سے بی سی سی آئی کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر بی سی سی آئی کے بیان کا جائزہ لیں۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہیں۔
بی سی سی آئی نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان کا کوئی بھی دورہ حکومتی منظوری پر منحصر ہوگا۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے پہلے کہا تھا کہ حکومت جو بھی ہدایات فراہم کرے گی بورڈ اس پر عمل کرے گا۔
تاہم، بھارتی حکومت نے اب دعویٰ کیا ہے کہ یہ بی سی سی آئی ہے حکومت نہیں، جس نے پاکستان کے دورے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔