Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹبھارت بمقابلہ زمبابوے: پاکستانی نژاد انتم نقوی زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی...

بھارت بمقابلہ زمبابوے: پاکستانی نژاد انتم نقوی زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل

Published on

بھارت بمقابلہ زمبابوے: پاکستانی نژاد انتم نقوی زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کے لیے انتم نقوی کو اپنے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے لیکن 25 سالہ بلے باز کی شمولیت ان کے زمبابوے کے شہری ہونے کی تصدیق سے مشروط ہے۔

نقوی سال کے آغاز میں اس وقت نمایاں ہوئے جب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

انہوں نے لوگان کپ میں مڈ ویسٹ رائنوس کے لیے ناقابل شکست 300 رنز بنائے اور زمبابوے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے دوسرے سال میں ہی ان کی کپتانی کی۔

نقوی برسلز، بیلجیم میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئے اور جب وہ چار سال کے تھے تو آسٹریلیا چلے گئے جہاں انہوں نے کمرشل ایئر لائن کے پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا اور انہوں نے کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ایوی ایشن کیریئر کو چھوڑ دیا۔

دوسری جانب، ٹنڈائی چتارا، برینڈن ماوتا اور ویسلی مادھویرے ان لوگوں میں شامل ہیں جو سکندر رضا کی قیادت میں بھارت سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

مادھویرے اور ماوتا منشیات کے استعمال کی وجہ سے معطلی مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا۔

زمبابوے اسکواڈ
سکندر رضا (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جوناتھن کیمبل، ٹنڈائی چتارا، لیوک جونگوے، انوسنٹ کائیا، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون نچاروا، اینچاروا، ڈیون ناچاروا ، ملٹن شمبا

Latest articles

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

More like this