Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

بھارت:نصف سے زائد نشستوں پر انتخابات مکمل، بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ

1 minute read
79103732

بھارت:نصف سے زائد نشستوں پر انتخابات مکمل، بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی 543 سیٹوں پر مشتمل بھارتی پارلیمنٹ کے 52 فیصد امیدواروں کی قسمت پر مہر لگ گئی اور تجزیہ کار اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے مشکلات کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ایک اور مشکل ہریانہ سے سامنے آئی جہاں 3 آزاد ممبر قانون ساز اسمبلی نے بی جے پی کے بجائے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بی جے پی کے زیر اقتدار اتر پردیش کے ایک حلقے میں پولنگ بوتھ سے مسلم ووٹرز کو بھگانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں اور کئی جگہوں پر کچھ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے مبینہ طور پر غائب کر دیے گئے۔

منگل کو 12 ریاستوں پر مشتمل 94 سیٹوں پر انتخاب ہوا جن میں گجرات کی تمام 26 نشستیں بھی شامل تھیں جہاں نریندر مودی اور ان کے وزیر داخلہ نے ووٹ ڈالا۔

خبروں کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے درمیان ہریانہ میں حکمران بی جے پی کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے 3 آزاد ممبر قانون ساز اسمبلی نے ریاست میں نایاب سنگھ سینی کی زیر قیادت حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی۔

تینوں ممبران سومبیر سنگوان، رندھیر گولن اور دھرم پال گوندر نے روہتک میں سینئر کانگریس لیڈر، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہوڈا اور ہریانہ کانگریس کے سربراہ ادے بھان کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

ان کے پریسر کے بعد، بھوپندر سنگھ ہوڈا نے دعوی کیا کہ سینی حکومت نے اپنی اکثریت کھو دی ہے. انہوں نےکہا کہ ہم جاری انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو حالیہ سیشنز میں اتار چڑھاؤ کے شدید جھٹکے کا سامنا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر رکھا ہے، تجزیہ کاروں نے اس تناؤ کو ان مسائل سے جوڑا ہے جن کا نریندر مودی کو اپنی تیسری مدت میں سامنا تھا۔

انڈیا VIX انڈیکس، جو بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی پیمائش کرتا ہے، اپریل میں معمولی 0.30 فیصد اضافے اور مارچ میں 18 فیصد کی نمایاں کمی کے بعد مئی میں اب تک صرف چار سیشنز میں تقریباً 33 فیصد بڑھ چکا ہے۔

Tags: انتخابات بھارت بھارتی پارلیمنٹ بھارتیہ جنتا پارٹی

Post navigation

Previous: محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک
Next: رفح میں اسرائیل کا ممکنہ زمینی آپریشن، امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی ترسیل روک دی

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.