بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دے دی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 515 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کے 158-4 کے مجموعی اسکورپر دوبارہ اننگز شروع کرنے کے بعد، شانتو اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ابتدائی گھنٹے میں اپنی سخت مزاحمت سے ہندوستان کو بے قابو رکھا۔
اشون نے دن کے پہلے ہی اوور میں شراکت توڑ کر شاندار آغاز کیا۔
بنگلا دیش کی طرف سے نجم الحسن شانتو 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 6 اور جدیجا نے 3 وکٹ حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 376 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ مہمان ٹیم صرف 149 رنز بنا سکی تھی۔
دوسری اننگز میں بھارت نے 287 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تھا۔
واضح رہے کہ سیریز میں بھارت کو 1-0 کی برتری حاصل ہے.
دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے کانپور میں شروع ہوگا۔