Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsآئی ایم ایف کو مراسلہ،پی ٹی آئی ایسا کام نہیں کریگی جس...

آئی ایم ایف کو مراسلہ،پی ٹی آئی ایسا کام نہیں کریگی جس سے ملک کو نقصان ہو: علی محمد خان

Published on

آئی ایم ایف کو مراسلہ،پی ٹی آئی ایسا کام نہیں کریگی جس سے ملک کو نقصان ہو: علی محمد خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھنے کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو، اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔

ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری ملازم کی 100مجبوریاں ہوتی ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی کئی مجبوریاں ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن سے معافی کے عمل کی مذمت نہیں کرتا،سب کو علم ہے ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا،ایسی تاریخ نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین اتنے بڑے انکشافات کرتے ہوں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو اور جمہوریت ڈی ریل ہو۔انہوں نے کہا کہ اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو، سب چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑوائیں۔

علی محمد خان نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی باڈی لینگویج سے لگتا ہے کہ وہ مجبوری میں ساتھ بیٹھے ہیں جن کے پاس مینڈیٹ نہیں ان کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔

Latest articles

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

More like this