Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانعمران خان کی چیف جسٹس سے پی ٹی آئی سے متعلق کیسز...

عمران خان کی چیف جسٹس سے پی ٹی آئی سے متعلق کیسز سے دستبردار ہونے کی درخواست

Published on

عمران خان کی چیف جسٹس سے پی ٹی آئی سے متعلق کیسز سے دستبردار ہونے کی درخواست

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی کہ وہ کسی ایسے بینچ کی سربراہی نہ کریں جو ان کی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، خاندان کے کسی فرد، پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) سے متعلق معاملات کی سماعت کر رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس، سینئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی 3 رکنی کمیٹی کے سامنے ایک درخواست میں عمران خان نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ اعلیٰ عہدہ سنبھالنے پر چیف جسٹس کے ساتھ ہمارا ماضی (برطانیہ میں جائیدادوں پر پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے جسٹس عیسیٰ کے خلاف ریفرنس) دھندلا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار (عمران خان)، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے متعلق کیسز میں چیف جسٹس کے مبینہ طرز عمل اور برتاؤ نے عمران خان کو یہ یقین دلا دیا کہ چیف جسٹس کا درخواست گزار، ان کی شریک حیات اور خاندان کے افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہونا عدالتی عمل کی غیر جانبداری کے حوالے سے پاکستانی عوام کے ایک بڑے حصے کے اعتماد کے خلاف ہو گا۔

درخواست گزار اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ان کے ساتھ، ان کی شریک حیات، خاندان، پی ٹی آئی، ان کے اراکین اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت عدالت میں زیر التوا کسی بھی معاملے یا مستقبل کے کسی معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے قانون اور آئین کے مطابق منصفانہ طور پر نمٹا جائے گا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this