Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جو روٹ نمبر 1 بلے باز بن...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جو روٹ نمبر 1 بلے باز بن گئے،بابر اعظم کی ترقی

Published on

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جو روٹ نمبر 1 بلے باز بن گئے،بابر اعظم کی ترقی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار سیریز کے بعد آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ٹاپ رینک والے بلے باز کے طور پر دوبارہ اپنی پوزیشن حاصل کر لی۔

برمنگھم میں آخری ٹیسٹ میں ایک اہم 87 رنزسمیت تین میچوں میں 291 رنز کے ساتھ، روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئےنمبر 1 پر قبضہ جما لیا۔

اس دوران پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اب 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں انگلینڈ کے ہیری بروک چار درجے تنزلی سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس آل راؤنڈر کے کردار کی بدولت چار درجے ترقی کرکے 30 ویں نمبر پر آگئے ہیں ان کی ٹیم کے ساتھی مارک ووڈ اور گس اٹکنسن بالترتیب 20 ویں اور 46 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جو ان کی مضبوط بولنگ پرفارمنس کی عکاسی کرتے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز کے لیے اسٹوکس چھٹے اور کرس ووکس نویں نمبر پر آ گئے ہیں رویندر جدیجہ نمایاں برتری کے ساتھ ٹاپ رینک والے آل راؤنڈر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازی کی درجہ بندی میں، یشسوی جیسوال اور شبمن گل نے قابل ذکر پیش رفت کی ہے، جس کے ساتھ جیسوال چوتھے اورگل نے کیریئر کا سب سے بڑا 21 واں مقام حاصل کیا ہے انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولر رینکنگ پر، روی بشنوئی آٹھ مقام کی چھلانگ کے بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں ارشدیپ سنگھ، واشنگٹن سندر اور محمد سراج میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے، جب کہ سری لنکا کے متھیشا پتھیرانا 77 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں، آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس نے وانندو ہسرنگا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے.

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this