Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے میچ آفیشل...

آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے والے آئندہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے تمام خواتین پینل آف میچ آفیشل کا اعلان کیا.

اعلیٰ کرکٹ باڈی نے میگا ایونٹ کی نگرانی کے لیے 13 میچ آفیشل (10 امپائر اور تین میچ ریفری) کے ایک گروپ کا انکشاف کیا۔

کلیئر پولوساک پینل میں سب سے زیادہ تجربہ کارامپائر ہیں، جنہوں نے گزشتہ چار ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں کام کیا تھا۔

آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ کم کاٹن اور جیکولین ولیمز ایونٹ میں چوتھی بار شرکت کریں گی، دونوں کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

سو ریڈفرن، جنہوں نے پچھلے فائنل میں ٹی وی امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں، ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی بار شرکت کے لیے بھی واپس آئیں دوسری جانب، زمبابوے کی سارہ ڈمبنیوانا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور امپائر ڈیبیو کریں گی۔

آئی سی سی کے سینئر منیجر نے کہا کہ آئی سی سی کو ہمارے کھیل میں خواتین کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے میچ آفیشل کی اس تمام خواتین لائن اپ کا اعلان کرنا شاندار ہے۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2024 کے لیے آئی سی سی میچ آفیشل

امپائرز: لارین ایجن باگ، کم کاٹن، سارہ ڈمبانیونا، انا ہیرس، نیمالی پریرا، کلیئر پولوساک، ورندا راٹھی، سو ریڈفرن، ایلوس شیریڈن، جیکولین ولیمز۔

میچ ریفریز: شاندرے فرٹز، جی ایس لکشمی، مشیل پریرا۔

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this