Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

فرانس میں کھیلوں کے دوران حجاب پر پابندی، اقوام متحدہ کی مذمت

Hijab

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے ماہرین نے فرانس میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران خواتین اور لڑکیوں پر حجاب کی پابندی کو ’امتیازی سلوک‘ قرار دیتے ہوئے فیصلے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کے دوران فرانس نے اپنے سیکولر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو حجاب سمیت مذہبی علامات ظاہر کرنے والی کسی چیز کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔

فیصلے کے بعد فرانس کی فٹبال اور باسکٹ بال فیڈریشنز نے تمام سطح کے مقابلوں میں حجاب لینے والی خواتین پر پابندی عائد کی تھی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے 8 ماہرین نے ایک دستخط شدہ بیان میں کہا ہے کہ’ یہ فیصلے فرانسیسی کھلاڑیوں کے لیے غیر متناسب اور امتیازی ہیں جس سے کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر اپنی شناخت، اپنے مذہب کو نجی یا عوامی طور پر ظاہر کرنے اور تمام ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ’حجاب کرنے والی مسلمان خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فرانسیسی معاشرے کے تمام پہلوؤں میں آزادانہ طور پر شمولیت کا مساوی حق حاصل ہے۔‘

اس بیان پر ثقافتی حقوق، اقلیتی مسائل، مذہب اور عقیدے کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں اور خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر ورکنگ گروپ کے ارکان نے دستخط کیے ہیں۔

دستخط کرنے والے وہ آزاد ماہرین ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے نامزد کیا جاتا ہے تاہم وہ اقوام متحدہ کی طرف سے بیان جاری نہیں کرتے۔

فرانس کے قوانین سیکولرزم پر مبنی ہیں جس کا مقصد ریاست کو مذہبی معاملات میں غیر جانبدار رکھنا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست کی غیر جانبداری اور سیکولر قوانین کسی بھی مذہب اور عقیدے کے حقوق پر پابندی لگانے کا ٹھوس جواز نہیں ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ کسی کے بھی آزادانہ حقوق پر پابندی لگانے کا جواز عالمی قانون میں درج اہداف (حفاظت، صحت، امن عامہ، دوسروں کے حقوق اور آزادی) اور شواہد سے ثابت کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ فرانس کو عدم برداشت اور شدید تعصب کے ماحول میں مساوات اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے حجاب پہننے والی خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہئیں۔

Tags: اقوام متحدہ امتیازی سلوک انسانی حقوق حجاب کی پابندی خواتین اور لڑکیوں فرانس کھیلوں کے مقابلوں ماہرین

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھارت کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر
Next: میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کوچ مقرر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.