Saturday, October 5, 2024
Homeالیکشن 2024عمران خانتوشہ خانہ 2 کیس کی سماعت،عمران خان اور بشری بی بی کی...

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت،عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت،عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں درخواستوں پر سماعت کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری نے کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے بلغاری سیٹ سعودی حکومت سے وصول کیا، بلغاری سیٹ میں دو آئٹمز نیکلیس اور ائیر رنگز کا ریکارڈ وزارت خارجہ سے حاصل کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق دونوں آئٹمز کی قیمت 7 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے، جبکہ ملزمان نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان نے پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ سمیت چار اشیا کی قیمت صرف 58 لاکھ روپے لگوائی،جس میں اٹھائیس لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔

ایف آئی پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت سے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استداء کی انہوں نے کہا کہ ملزمان پہلے بھی دو مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور اس میں جو گواہان پیش کیے گئے اور انہوں نے جو بیان دیے انھیں جھٹلایا نہیں گیا ۔

وکلاء صفائی نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استداء کی مخالف میں دلائل دئیے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وقفے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر دو اکتوبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ جرم ثابت ہونے پر اس مقدمے میں 25 سال قید کی سزا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments