Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستاناختلافات ختم کرنے اور مذاکرات کے لیےحماس اور فتح نے بیجنگ میں...

اختلافات ختم کرنے اور مذاکرات کے لیےحماس اور فتح نے بیجنگ میں ملاقات کی، چین

Published on

اختلافات ختم کرنے اور مذاکرات کے لیےحماس اور فتح نے بیجنگ میں ملاقات کی، چین

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین سے تعلق رکھنے والے گروہ فتح اور حماس نے مفاہمت پر بات چیت کرنے کے لیے چین میں ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے گروپوں کا ان کے باضابطہ ناموں سے ذکر کرتے ہوئے منگل کو بتایا کہ فلسطین کی نیشنل لیبریشن موومنٹ اور اسلامک ریزسٹنس موومنٹ کے نمائندے حال ہی میں بیجنگ آئے تھے۔

یہ بتائے بغیر کہ فریقین کی ملاقات کب ہوئی ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقوں نے فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

چین تاریخی طور پر فلسطین کا ہمدرد اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق، بیجنگ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل-حماس تنازع کے بعد سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

حماس کی زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ اسرائیل کی غزہ پٹی میں جوابی کارروائی میں اب تک کم از کم 34 ہزار 535 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بیجنگ نے منگل کو کہا کہ دونوں دھڑوں نے جلد ازا جلد فلسطینی اتحاد کے حصول کے لیے بات چیت کے اس عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

لن جیان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے لیے چین کی مضبوط حمایت کو بھی سراہا۔

انہوں نے بیجنگ میں ملاقات کرنے والے حماس اور فتح کے نمائندوں کی شناخت نہیں کی، تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے تنازع کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نومبر میں، بیجنگ نے عرب اور مسلم اکثریتی ممالک کے سفارت کاروں کے ایک وفد کی میزبانی کی تھی جس میں وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this